ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔
نائب و زیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہے گا، پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہاٹ لائن نمبر بھی جاری کردیا گیا،تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔
دریں وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی شہری موجودہ حالات میں ایران ،عراق کے غیر ضروری سفر سے گریزکریں،زائرین کو سفری فیصلوں میں احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں۔
















