اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان کی گروتھ کو ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم قراردےدیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا اقتصادی سروے رپورٹ حکومتی معاشی کارکردگی کی مایوس کن عکاسی ہے، حکومت کے پاس آئی ایم ایف اور تمام اداروں کا تعاون رہا ، سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بھی حکومت کوئی ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی، گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے، تنخواہیں صرف پارلمنٹیرینز کی بڑھیں، سٹرکچر ریفارم زیرو ، پنشن ریفارم زیرو، حکومت کسی ایک بھی ادارے کی نجکاری نہیں کر سکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ میں 30 ارب اور بیت المال میں 8 ارب خرچ کیے ، روٹی سب کےلئے پر کروڑوں خرچ ہوئے، حکومت سے کوئی پوچھے یہ پیسے جاتے کہاں ہیں ؟بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارے دور میں ریمیٹنسز 32 ارب ڈالر تھیں، ابھی تک ا±س کا آدھا بھی نہیں ہوا، سیاست کو معیشت سے الگ کریں۔
پاکستان کی گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے: بیرسٹر گوہر
















