بھارت کا تماشا دنیا نے دیکھا، رافیل چڑیوں کی طرح گرے:مصدق ملک

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا ہے جنگ میںبھارت کا تماشا دنیا نے دیکھا، رافیل چڑیوں کی طرح گرے۔

اقوام متحدہ کے دورے پر گئے پاکستانی وفد میں شامل وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جنگ میں بھارتی رافیل ایسے گر رہے تھے جیسے چڑیا گرتی ہیں، روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ دنیا نے تماشا دیکھا، بھارت نے پاکستان پرحملہ کرکے دنیا میں سبکی کرائی، پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا جس پر بھارت نے کہا جنگ کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا بھارت کو ہمارے پائلٹس اور ہماری ٹیکنالوجی نے مارا ہے، بھارت نے ڈھونگ رچارکھا تھا روایتی جنگ میں ہماراکوئی ثانی نہیں، بھارت ہم سے 7 گنا زیادہ اسلحہ دنیا سے خریدتا ہے، جب سے جنگ بندی ہوئی ہے امریکی صدر 9 بار کشمیر کا ذکر کرچکے ہیں۔