اسلام آباد :(بیورورپورٹ) قومی اقتصادی کونسل نے معاشی اہداف ،ایک ہزار ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دےدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میںوزرائے اعلیٰ مریم نواز،سرفراز بگٹی،علی امین گنڈ ا پور،مراد علی شاہ،وفاق ،صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی،نیشنل اکنامک کونسل نے ایک ہزار ارب کا وفاقی ترقیاتی بجٹ،آئندہ مالی سال کیلئے 4.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی، این 25 کیلئے 120 ارب کی بجائے 100 ارب کا پیکیج منظور ہوا،برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کردیا گیا،اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ ،نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہر صوبے ، وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے،خیبرپختونخوا کو اپنے حقوق مل رہے ہیں، حقوق ملنے کے بعد وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہو گا، این ایف سی ایوارڈ کےلئے اجلاس اگست میں ہوگا،کے پی معاشی طور پر سب سے اچھی پوزیشن میں ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















