پاکستان میں لڑنا جائز نہیں،افغان طالبان کا فتنہ الخوارج کو انتباہ


کابل:(مشر ق نیوز)پاکستان میں لڑنا جائز نہیں،خلاف ورزی دینی نافرمانی ہوگی،افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا۔

طالبان کمانڈر سعیدنے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاامیر کے حکم کےخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں،مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں ،ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے۔

کمانڈر سعید نے کہاجہاد کا اعلان یا اجازت دینا کسی گروہ یا فرد نہیںصرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی تو وہاں جانا دینی نافرمانی تصور کیا جائےگااپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائےگا،جہاد کے نام پر حملے کرنےوالے گروہ شریعت اور افغان امارت دونوں کے نافرمان ہیں۔

ادھر دفاعی ماہرین نے کہا کمانڈر سعید کا بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، قومی بیانیے ، عالمی سطح پر سفارتی موقف کو مضبوط بناتا اوربھارتی ایما پر فتنہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کےخلاف دہشتگردی ہے۔