خضدارسکول بس پرحملے میں شدیدزخمی مزید 2طلبہ شہید

خضدار: (مشرق نیوز)سکول بس پرحملے میں شدیدزخمی مزید 2طلبہ شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے حملے میں شدید زخمی ہونےوالے مزید 2 طلبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، حیدر اور ملائیکہ شامل ہیں،شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی۔