پاکستان کا پلڑا پہلے دن سے بھاری ،دوبارہ جارحیت پر جواب بھرپور ہوگا، ڈار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان کا پلڑا پہلے دن سے بھاری ہے پھر بھی پہلگام واقعہ پرغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اسحاق ڈار نے انٹرویو میں کہا پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا،پاکستان نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاپہل نہیں کریں گے،9 مئی کی رات صبر کا پیمانہ لبریز ہوا،افواج پاکستان نے دشمن کوبھرپورجواب دیا،بھارت نے جھوٹ بولا پاکستان نے 15مقامات پرحملہ کیا،مختلف ممالک کوبتایا ابھی تک حملہ کیا جس پر مغربی ملک نے کہا معلوم ہے آپ سچ کہہ رہے ہیں،سیز فائر پرعملدرآمد ہو رہا ہے اور کاربند ہےں تاہم اگر کسی بھی قسم کی جارحیت، شر انگیزی یا سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو جواب بھرپور ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے کہاپہلگام واقعہ ہوا تو کچھ ممالک نے کہا بھارت پنچ لگائے گا واضح کیا اگر بھارت نے کچھ کیا تو جواب دیں گے، بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ،قلعی خود کھل کر سب کے سامنے آگئی،پاکستان کا پلڑا پہلے دن سے بھاری ہے، شروع سے کہا تھا پہلگام پرتحقیقات کیلئے تیار ہیں،بھارت کو جواب دینے کا پلان پہلے بنا یا مگر عملدرآمد نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد کیا،10مئی کی صبح سوا 8بجے امریکی وزیرخارجہ کا فون آیا اور بتایا بھارت سیزفائر کیلئے تیار ہے،عوام کی بہتری ،معیشت کیلئے امن چاہتے ہیں اس لیے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کردی۔