اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کانیو نارمل بیانیہ دفن،واضح پیغام دےدیاامن چاہتے ہیں مگر عزت کےساتھ،دنیا کو بتایا پہل نہیں کرتے لیکن ہر حملے کا بھرپور جواب دیں گے،پاکستان نے کسی ملک سے سیز فائر کےلئے رابطہ نہیں کیا ،امریکی وزیر خارجہ نے رابطہ کرکے کہابھارت جنگ بندی چاہتا ہے، حساب چکتا کرچکے تھے اس لیے آمادگی ظاہر کردی،پاک فضائیہ فضاﺅں کی کنگ، کسی ملک کی برتری تسلیم نہیں کرتے،کچھ ممالک نے کہا بھارت پنچ مارے گا میں نے جواب دیا پھر جوابی پنچ ماریں گے۔
سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا بھارتی پروپیگنڈے کے برخلاف تمام حقائق شفاف انداز میں دنیا کے سامنے رکھے،وزیراعظم کی قیادت میں 100 سے زائد سفیروں کو بریفنگ دی، پاکستان کا موقف واضح انداز میں پیش کیا گیا، دنیا کے بڑے دارالحکومتوں نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ، پاکستان نے بغیر تاخیر تمام ڈیٹا، شواہد اور تفصیلات عالمی برادری سے شیئر کیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا9 مئی کی رات بھارت کے 80 ڈرون حملوں کا موثر جواب دیا گیا،پاکستان نے ثابت کیا پالیسیاں امن پر مبنی ہیں لیکن دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عالمی برادری نے تسلیم کیا پاکستان نے ہر قدم قانون، شفافیت اور دیانتداری سے اٹھایا، پاکستان نے بھارتی لابی کے نیو نام (نیو نارمل) کے بیانیے کو دفن کر دیا، قوم متحد، مطمئن اور پرعزم ،ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے،سندھ طاس معاہدے میں ترمیم نہیں کی جاسکتی۔
اسحاق ڈار نے کہاپاکستان کا ایک بھی جہاز متاثر نہیں ہوا، مکمل دفاع یقینی بنایا گیا،یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت مکمل قانونی دفاع کا حق استعمال کیا،پاکستان نے اپنی سفارتی کامیابی کو ثابت کیا، دنیا تعریف کررہی ہے،اپوزیشن لیڈر سے اتفاق کرتا ہوں میثاق معیشت ہونا چاہیے ،معیشت پر کوئی کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ، سیاست سب کا حق ہے لیکن ایک دوسرے کے ساتھ پرسنل نہیں ہونا چاہیے، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی معیشت پر سوچ سے اتفاق کرتا ہوں، سینٹ کی مخصوص نشستوں پر وزیر اعظم سے بات کروں گا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















