ڈائیلاگ ترجیح ہے،پاکستان کی ایک بار پھر سفارتی برادری کو بریفنگ

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) کشیدگی کی بجائے امن کےلئے ڈائیلاگ ترجیح ہے،پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا۔

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم سفارتی برادری کو بریفنگ دیتے ہوئے موجود حالات سے آگاہ کیا، سفارتی برادری کو بریفنگ دی گئی خیر سگالی کے طور پر پاکستان ، بھارت کے مابین رینجرز اور بارڈر سکیورٹی فورس اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے سیز فائر کے مرحلے میں دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کشیدگی کی بجائے امن کےلئے ڈائیلاگ کو ترجیح دیتا ہے، بھارت کے ”نیو نارمل“ جیسے بیانات بے بنیاد ہیں۔