ڈی پورٹ افراد کا نام5سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے بڑ ا اقدام،ڈی پورٹ افراد کا نام5سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں کرائم اینڈ لا انفورسمنٹ پروگرام (اپسکیل) کے حکام اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔

محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈی نیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آن لائن چائلڈ ہراسانی کے واقعات پر فوری اور سخت ایکشن ہونا چاہیے،بچوں کی آن لائن ہراسانی کے تدارک کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، سیریس اور آرگنائزڈ کرائمز کی روک تھام کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانا ترجیح ہے، غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کےلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ، غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون ناگزیر ہے، برطانوی معاونت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔