مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری

کراچی:(بیورورپورٹ)مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی خواہش پوری،پاک فوج نے ایک دن کیلئے کیپٹن بنادیا۔

کراچی کے رہائشی عثمان عقیل کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے بچے کی خواہش کوپورا کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا،جذبے کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کےساتھ پورا دن گزارا،عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کرایا گیا ،ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی۔

ننھے عثمان عقیل نے کہا پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی ، کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں،پاک فوج نے جس طرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی مثال نہیں ملتی،پاکستان کا بچہ بچہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر دم دشمن سے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔