اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں سماعت کے دوران سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بنچ پر اعتراض کرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کرنے کےلئے وقت مانگ لیا۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دئیے تیسری سماعت پر ہی کیوں اعتراض کرنے کا خیال آیا؟ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا متفرق درخواست پہلے کیوں دائر نہیں کی؟،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بنچ نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی،جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دئیے اگر نوٹس نہیں ملا تو نہ آتے، عدالت میں کھڑے ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں،11رکنی آئینی بنچہے، سلاٹ نکال کر کیس فکس کرنا پڑتا ہے، ججز نے اور کیسز سننے ہوتے ہیں،جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دئیے میرے خیال میں سب کو سنوائی کا مناسب موقع ملنا چاہیے، اگر متفرق درخواست دائر کرنے کےلئے وقت دیا جائے تو فرق نہیں پڑے گا،بعد ازاں عدالت نے سماعت 19مئی تک ملتوی کردی۔
مخصوص نشستیں کیس،سنی اتحاد کونسل کا آئینی بنچ پر اعتراض

















