چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنادیا،سلمان رفیق
لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے بریفنگ دی۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے،چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3690 سے زائد معصوم بچوں کی ہارٹ سرجریز کر چکے ہیں، بچوں کی ہارٹ سرجری پنجاب کے ام پینلڈ 6 سرکاری جبکہ 11 نجی ہسپتالوں میں کی جا رہی ہے، چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
دریں اثناصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بحریہ ٹاون میں دوسری سرجیکل کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس کے شرکاءسے خطاب میں کہاانتہائی اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں، حکومت پنجاب صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح شعبہ صحت کی بہتری ہے،ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج و معالجہ کیلئے کوشاں ہیں۔
















