راغب نعیمی سٹیٹ بینک شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی کو سٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کا بھی چیئرمین مقرر کردیا گیا،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

راغب نعیمی پنجاب ،زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے رکن ، ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ، ایم اے معاشیات اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔