ایل او سی ،پاک فوج کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، دشمن کے کئی مورچے تباہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ایل او سی پرپاک فوج کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، دشمن کے کئی مورچے تباہ کردئیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

دشمن نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا ،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کو خاموش کرادیا۔

پاک فوج کے موثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے ،لائن آف کنٹرول پر بھارتی چکپترا پوسٹ تباہ ہوگئی۔