اسلام آباد: ( ) سینٹ نے بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی ۔
یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینٹ اجلاس کی معمول کی کارروائی معطل کی گئی، بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔
خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پہلگام واقعے کے بعد انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا بات چلے گی، انہوں نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا، کوئی شواہد نہیں پاکستان کو واقعے سے لنک کیا جاتا۔
اسحاق ڈار نے کہا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، معاہدے میں لکھا ہے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہو گا، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، قومی سلامتی کمیٹی کہہ چکی پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، خطے میں امن، ترقی نہیں ہو رہی، بڑی وجہ بھارت ہے، سارک چاہتا ہے ترقی ہو لیکن ایک ملک کی ہٹ دھڑمی آگے نہیں جانے دیتی-
اسحاق ڈار نے مزید کہا پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا قرارداد سے دشمنوں کو مشترکہ پیغام گیا ۔
شبلی فراز نے کہا بھارت تاک میں رہا ہے کیسے پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے، پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔
ساڑھے 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں واقعہ ان کی قابلیت پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے پاکستان میری جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔
کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا،سینٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد منظور
















