بھارت نے چناب ،جہلم کا پانی روک لیا،ایک اورمنصوبہ،جھوٹ بے نقاب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بھارتی آبی دہشتگردی،دریائے چناب ،جہلم کا پانی روک لیا،پاکستانی قیدیوں کے ذریعے ایک اور خطرناک منصوبہ بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ نکلے،ذرائع کے مطابق دریائے جہلم 5،چناب کا 7 ہزار کیوسک پانی روکا گیا،بھارت نے چناب پر بگلیہار ون اور ٹو پر 2 پن بجلی منصوبے ،جہلم پر غیر قانونی کشن گنگا اور وولر بیراج بنا رکھے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطاق پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہونے کے بعد بھارت کاایک اور مذموم و خطرناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا،تشدد کے ذریعے ملک میں قید 56 بےگناہ پاکستانی قیدیوں کومذموم مقاصد کےلئے استعمال کر کے زبر دستی پاکستان کےخلاف زہر اگلوانے کامنصوبہ بنا لیا،قیدیوں کو جعلی ان کاﺅنٹر میں دہشتگرد ظاہر کر کے شہید کیے جانے کاخدشہ اوربھارت بالا کوٹ طرز پر نام نہاد دہشتگرد کیمپوں کا بیانیہ بنا کر حملہ کرسکتا ہے۔

دریں اثنا دفاعی ماہرین نے کہا پاکستان کے اندر کسی قسم کا دہشتگرد کیمپ موجود نہیں اگر بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر کسی فرضی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، پہلگام کا جعلی ڈرامہ بے نقاب ہو چکا،پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید برآں بھارتی میڈیا کاایک اور دعویٰ جھوٹانکلا،پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے،زندہ جوڑے کی پرانی تصاویربھارتی نیول افسر سمیت ہلاک افراد سے منسوب کی گئیں،منظر عام پر آنےوالی ویڈیو نے سب کچھ بے نقاب کردیا۔

ویڈیو میں لڑکی کو سنا جا سکتا ہے زندہ ہیں، معلوم نہیں تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے،جوڑے نے کہا تصاویر کو نیول افسر ،اہلیہ کے طور پر دکھاناسمجھ سے بالاتر ہے، تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور اہلخانہ بہت پریشان ہیں،بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز ، اخبارات کو رپورٹ کریں جعلی تصاویر نہ چلائیں،سکیورٹی ماہرین نے کہامزید افراد بھی زندہ ہو سکتے ہیں، بھارتی ایجنسی ”را “کا ڈرامہ آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔