اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے متعلقہ جج کی رضامندی کے بغیر کیسز ٹرانسفر کرنے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بنچ تبدیلی پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کےخلاف توہین عدالت کیس پرسماعت کی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دئیے کوئی ایسی فائل دکھائیں جس میں جج کی مرضی کے بغیر کیس ٹرانسفر ہوا ہو،ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ایک کیس کا ریکارڈ اور فائل عدالت میں جمع کرائی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دئیے فائل کے مطابق تو چیف جسٹس صاحب کیس خود سن رہے تھے، 2جج اور شامل کر دئیے، سوال ہے کیا چیف جسٹس جج کی منظوری کے بغیر کیس ٹرانسفر کر سکتا ہے یا نہیں،عدالت نے سلطان محمود سے استفسار کیا مجھے آپ کی مجبوریوں کا علم ہے، سزا دینے کا کوئی شوق نہیں آپ سچ بولیں، میرا پورا ارادہ ہے باقاعدہ ججمنٹ لکھوں ،کیس میں عدالتی معاون مقرر کرنا پڑے گا۔
سزا دینے کا شوق نہیں ،ڈپٹی رجسٹرار سچ بولیں، جسٹس سردار اعجاز
















