ملک میں قوانین ہیں مگرعملدرآمد نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے ملک میں قوانین ہیں مگر عملدرآمد نہیں ،صنفی تشدد پر سندھ حکومت کی پالیسیاں مثالی ہیں۔
نیشنل لرننگ اینڈ شیئرنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا دنیا میں ابھی آئیڈیاز پر بات ہو رہی ہے، عدلیہ میں ٹیکنالوجی کی شمولیت ہوچکی ،ٹیکنالوجی کے ذریعے صنفی تشدد کے تدارک کے قوانین بنا دئیے گئے، میری عمر کے لوگ اب سیکھ نہیں سکتے، نئی نسل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانی ہے ،جسٹس مشیر عالم نے بطور کمیٹی سربراہ ٹیکنالوجی سکھائی، ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔
جج اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاہر سطح پر ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا تو صنفی تشدد کا تدارک ممکن ہو گا، میری ذاتی رائے ہے جج چیمبر میں بیٹھ کر ایک ہی طرح سے سوچنا شروع کر دیتا ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کےساتھ ملکر جوائنٹ مشقیں ہونی چاہئیں تا کہ جج کا ویژن وسیع ہو جو بھی جماعت حکومت میں آتی ہے اپنے منشور کے حساب سے چیزوں کو دیکھتی ہے،کسی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا پاکستان میں ریجنل دفتر نہیں۔
















