لاہور: ( ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 26 واں اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ دی،اجلاس میں پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے سکیورٹی انتظامات ، غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی آپریشن کا جائزہ لیا گیا
خواجہ سلمان رفیق نے کہاپی ایس ایل کیلئے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میچز کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب تمام متعلقہ اداروں سے مکمل کوارڈی نیشن میں ہے،سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کو تمام وسائل فراہم کردیئے ،عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ترجیح ہے۔
،دریں اثناءصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی،وفد میں ڈاکٹر انیس زیمیلس، مس بیڑریو ویلر مورالز اور مس لیوا زرینہ شامل تھے، سلمان رفیق نے وفد کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں، وزیر صحت پنجاب نے کہا کارڈیک سرجنز نے 5 سے 11 اپریل کے دوران فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کی، ڈاکٹروں کے ایف آئی سی بارے ذاتی اوبرویشنز سے استفادہ کریں گے، فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کرنے والی طبی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ترجیح ہے:سلمان رفیق
















