اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف،بجلی مزید سستی ہوگی، امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ، وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد امریکہ جا کرمثبت بات چیت کرےگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہابجلی بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کےلئے پروگرام ترتیب دےدیا،تنخواہ دار طبقے کی ریلیف تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لےکر جائیں گے، بجٹ سازی کےلئے سرکاری و نجی دونوں شعبوں سے 98 فیصد تجاویز مل گئیں،تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کر رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہابجٹ اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے متعلقہ شراکت داروں کو بتائیں گے کن تجاویز پر عمل درآمد ہو سکتا ہے،یکم جولائی کے بعد بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی،مقصد بجٹ پر عمل درآمد کےلئے زیادہ وقت دینا ہے،امیدہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری دے گا،پاکستان نے آئی ایم ایف کی طرف سے دئیے گئے تمام اہداف پورے کر لئے۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہاتاجروں سے ٹیکس وصولی بہتر ہوئی ، تاجر دوست سکیم کو ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے، ٹیکس پالیسی شعبہ رواں کیلنڈر سال میں وزارت خزانہ کے ماتحت کام شروع کر دے گا،حکومت ٹیکس نظام کوآسان وشفاف بنارہی ہے، ٹیکس دہندگان کوسہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ٹیکس دہندگان کےلئے ایسا فارم ترتیب دے رہے ہیں جو ہر فرد خود بھر سکے گا۔
دریں اثنا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا سماجی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک پرمبنی مضبوط پالیسی فریم ورک ناگزیر ہے، غربت کا خاتمہ ، صحت و تندرستی، تعلیم و انسانی وسائل کی ترقی، آبادی کے استحکام اور ماحولیاتی بہتری ترجیحی شعبہ جات ہیں۔
الرجیز، نزلہ اور زکام سے بچاو کیلئے یونیورسل ویکسین حقیقت کے قریب
گیس چوری اور لیکج سے ملک کو سالانہ 60 ارب کے نقصان کا انکشاف
ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج ہوگا
شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود سلیم خان سے متعلق بڑا انکشاف
نواز شریف کی طرح عمران خان کے کیسوں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا ءاللہ
سفارتکاری اور جنگ دونوں چیلنجز کیلئے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
پاکستانیوں کے فیملی ٹری میں ہزاروں افغان باشندے شامل
کے پی حکومت کے بانی اہم، رمضان پیکیج انکی ترجیح نہیں: عظمیٰ بخاری
امریکی صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا
شناختی کارڈ سے محروم کرنا زندگی کا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے: عدالت عظمیٰ



















