مہنگائی قابو،معیشت بہتر،IMFکااعتراف، پالیسیوں،اصلاحات کی تعریف

واشنگٹن:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے مہنگائی قابو ،ای ایف ایف کے تحت پالیسیوں سے معیشت کو استحکام ملا،اعتماد میں اضافہ ، مالی کارکردگی مضبوط رہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے کہاوفد25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرےگا، پاکستانی حکام سے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے ، آر ایس ایف کے دوسرے جائزے پر بات ہوگی، مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کا تقریباً 1.3 فیصد بنیادی مالی سرپلس،14 سال بعد پہلی بارکرنٹ اکاونٹ سرپلس ہوناپروگرام اہداف کے مطابق ہے،مہنگائی مجموعی طور پر قابو میں رہی ، ٹیکس ،سرکاری خریداری نظام میں شفافیت کو یقینی بنایاجائے۔

جولی کوزیک نے کہا آئی ایم ایف پروگرام سے عالمی اداروں کا اعتماد بحال ، گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسٹک رپورٹ میں اصلاحات کی تجاویز دےدیں