6629 بھارتی زائرین کو پاکستانی ویزے ،مذہبی رواداری کا نیا باب رقم

لاہور: (سپیشل رپورٹر) پاکستان نے 6629 بھارتی زائرین کو ویزے جاری کرکے مذہبی رواداری کا نیا باب رقم کردیا،50 سال میں پہلی بار بیساکھی کےلئے بھارتی زائرین کو ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کیے گئے۔

اقدام بھارت سمیت بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا،بھارتی سکھ زائرین کو بیساکھی 2025 کے موقع پر 6,629 ویزے معمول کی تعداد سے دوگنا ہیں، اقدام گرو نانک کے جنم استھان ننکانہ صاحب تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کے مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا عملی اظہار ہے۔

علاقائی چیلنجوں کے باوجود پاکستان نے ویزے جاری کر کے ثابت کیا مذہبی روابط سیاست سے بالاتر ہیں، فیصلہ عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا،فیصلے نے بھارتی پنجاب میں خوشی کی لہر دوڑا دی ،پاکستان کا پیغام ہے دروازے کھولو، دیواریں نہ بناو¿،اقدام پر بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں تاریخی ویزے ، نصف صدی کا پہلا موقع جیسے الفاظ نمایاں کیے گئے۔