غزہ کی صورتحال پر جماعت اسلامی کا وزیراعظم کو 9 نکاتی خط

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)غزہ کی صورتحال پر جماعت اسلامی نے 9 نکاتی مطالبات پر مشتمل خط وزیراعظم کو دےدیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے خط میں غزہ کی صورتحال سمیت اہم اقدامات تجویز کئے ،خط میں کہا گیا پاکستان، ترکیہ، قطر ملکر غزہ کی صورتحال پر فعال کردار ادا کریں، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی میں معاملہ اٹھائیں،عالمی انسانی حقوق، بین الاقوامی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے، فلسطینیوں کا قتل عام و نسل کشی کو روکنے کےلئے جنیوا کنونشن پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاکستان کردار ادا کرے۔