آرمی چیف نے عید سرحد پر تعینات افسروں و جوانوں کے ساتھ منائی


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عید مغربی سرحد پر تعینات افسروں و جوانوں کےساتھ منائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا ، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا،مغربی سرحد پر تعینات افسروں ،جوانوںکےساتھ عید الفطر منائی ،جوانوں کےساتھ نماز پڑھی،ملکی استحکام و خوشحالی کےلئے دعا مانگی،آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور قوم کےلئے مثالی خدمات کو سراہا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہاآپ کا عزم ،قربانیاں نہ صرف وطن کو محفوظ بناتی ہےں بلکہ پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہےں،ملکی دفاع کےلئے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے،خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی دہشتگردی کی لعنت کےخلاف ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا ،آرمی چیف نے جوانوں کی انتھک کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاامن واستحکام کےلئے شہدا کی قربانیاں کامیابیوں کی بنیاد ہے۔