وزیراعظم کی مسجد نبوی میں حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے

مدینہ منورہ :( )وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور روضہ رسول کی زیارت کی سعادت حاصل کرلی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم اور وفد کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے۔

شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم نے اُمت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔