اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سپر ٹیکس کی ہائی کورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس کیس پر سماعت کی، وکلا کی جانب سے ہائی کورٹس میں مقدمات زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی،پرائیویٹ کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کہاسپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے، آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا۔
جسٹس علی مظہر نے استفسار کیا کیا مقدمات منتقلی کےلئے کسی تحریری درخواست کی ضرورت ہوگی؟، وکیل نے کہا عدالت کی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہوسکتی ہے، میرے خیال میں عدالت سو موٹو اختیار استعمال کرتے ہوئے بھی مقدمات منتقل کر سکتی ہے، مقدمات منتقلی کے اختیار کو آرٹیکل 187 کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے گا۔
سپرٹیکس کی زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم
















