بلاول کی ملاقات،شکوے شکایتیں،تحفظات دور کرینگے:شہباز کی یقین دہانی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی بلاول بھٹو سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شکوے شکایتیں کیں،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات وعدوں کے مطابق دور کیے جائیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور پھر وفد روانہ ہوگیا،وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کیا تھاجس کو قبول کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے وفد کےساتھ وزیراعظم ہاو¿س میں دعوت افطار میں شرکت کی،اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا،وزیراعظم نے کہا ملک کا مستقبل بہتر کرنے کےلئے وفاق ، صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے متنازع کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھے جبکہ ضلع کرم میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی اب تک دادرسی نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینالوں، ضلع کرم میں قیام امن اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے متعلق پی پی پی کے تحفظات کے حل کی یقین دہانی کرائی،بلاول بھٹو زرداری کےساتھ پیپلز پارٹی کا وفد بھی تھا جس میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینئر قیادت شامل تھے،ادھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں، اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی،چیئرمین پی ٹی نے پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا صدرزرداری نے تاریخی خطاب کیا، آصف زرداری پہلے صدرہیں جنہوں نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدر نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر مملکت نے مسائل کےساتھ نشاندہی بھی کی، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیرسنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں،بلاول بھٹو نے کہا اپوزیشن کا مقصد صرف سیاست چمکانا ہے، وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے وفاق کو خبردارکیا، دریائے سندھ سے نہریں نکلنے کے یکطرفہ فیصلے پربات کی، صدر نے واضح کر دیا ہے وہ پالیسی کو سپورٹ نہیں کرینگے،

















