خیبر (نمائندہ مشرق) پاک افغان طورخم گزرگاہ کھلوانے کےلئے دونوں ممالک کے مشترکہ جرگے میں سیز فائر پر اتفاق ہوگیا، ذرائع کے مطابق طورخم گزرگاہ پر جاری کشیدگی کم کرانے اور گزرگاہ کھلوانے کےلئے پاک افغان عمائدین پر مشتمل جرگہ ہوا جس میں 11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کیا گیا ہے، جرگہ ذرائع نے کہا 11 مارچ تک سرحد کے دونوں جانب تعمیرات پر پابندی ہوگی، جرگہ ممبران 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے اور سرحد سے متصل تعمیرات کا تنازع حل ہونے پرطورخم بارڈر کھولا جائےگا، دوسری جانب کسٹم حکام نے کہا ہے پاک افغان طورخم گزرگاہ 17ویں روز بھی بند رہی اور طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 3ملین ڈالر کانقصان ہوتاہے، طورخم گزرگاہ سے یومیہ 10ہزارافراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔
پاک افغان کشیدگی: جرگے دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر متفق
















