پشاور:(بیورورپورٹ) بنوں میں دہشتگردی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا14 برقعہ پوش دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ کےساتھ حملہ کیا، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا،بیک وقت کئی دھماکوں سے آس پاس کے گھر منہدم ہو گئے،شہدا،زخمیوں کو پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے ہسپتال پہنچا یا، دہشت گردوں کے حملے سے 6 گاڑیاں مکمل جل گئیں ،متعدد کو فائرنگ سے نقصان پہنچا ،کینٹ کے اندر بھی خود کش دھماکے کئے گئے۔
بنوں میں دہشتگردی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
















