پشاور: (بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا کے عوام نے کہاہے افغان مہاجرین کے فوری انخلا کا فیصلہ خوش آئند ہے،مہمان نوازی کے بدلے مہاجرین نہتے پاکستانیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں،انخلا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔
شہریوں نے کہاافغان باشندوں کو ہر صوبے میں پناہ دی گئی ،ملک میں بدامنی، دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے جڑتے ہیں،حکومت کا مہاجرین کو نکالنے کافیصلہ بہترین ہے،بیشتر دہشتگردی کے واقعات افغان مہاجرین ملوث پائے گئے ،عوام نے کہا امید ہے فیصلے سے پاکستان میں امن و امان برقرار رہے گا اور دہشتگردی واقعات میں کمی آئے گی،حکومت سے گزارش ہے مہاجرین کے انخلا کو یقینی بنایا جائے۔
افغان مہاجرین کے فوری انخلا کا فیصلہ خوش آئند ہے،شہری
















