لاہور:(اپنے رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہاہے جامعہ حقانیہ دھماکے میں ملوث مسلمان نہیں ہوسکتے ۔
اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہاملکی حالات جب بھی بہتری کی طرف چلتے ہیں دشمن سازشوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان سب کا ملک ہے ،استحکام سب کو بہت عزیز ہے،نماز جمعہ میں میرا بھائیوں جیسا دوست خالق حقیقی سے جا ملا، مسجدوں، چرچز و دیگر عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا قرآن، حج، حرمین شریفین اور الاقصیٰ کی بات کرتے رہیں گے،پاکستان کےخلاف دشمنوں کی سازشیں ملکرناکام بنائیں گے، دین کی سربلندی وملکی استحکام ترجیح ہے۔
دھماکے میں ملوث مسلمان نہیں ہوسکتے ،طاہر اشرفی

















