اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی بنچ نے نیب رولز مکمل نہ ہونے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری قانون کو طلب کرلیا۔
سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے کی،جسٹس علی مظہر نے یمارکس دئیے اگر رولز نہیں بنانے تھے تو قانون میں شامل کیوں کیا گیا،مجوزہ رولز میں ایسا کیا ہے ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جا سکی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کابینہ کمیٹی رولزفائنل کر چکی ،منظوری کابینہ نے دینی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے دیکھتے ہیں اگلی میٹنگ میں کابینہ کیا فیصلہ کرتی ہے،عدالت نے حکم دیاآئندہ سماعت پر سیکرٹری قانون پیش ہوکر پیشرفت سے آگاہ کریں۔
نیب رولز نہ بننے پر آئینی بنچ برہم، سیکرٹری قانون طلب
















