اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے۔
سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ڈرائیور دین کی اپیل مسترد کردی،لیڈی ڈاکٹر نے اپنے ڈرائیور کےخلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا، محتسب نے ڈرائیور کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی تھی،گورنر پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ بھی جبری ریٹائرمنٹ کےخلاف ڈرائیور کی درخواست مسترد کر چکے ہیں۔
،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں،سپریم کورٹ کے سینئر جج نے مزید کہا گلوبل جینڈرگیپ انڈیکس2024 کےمطابق دنیاکے 146ممالک میں پاکستان کا 145 واں نمبرہے، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔
جنسی ہراسگی میں پاکستان کا145 واں نمبر،ملزم کی اپیل مسترد
















