چیئرمین نادرالیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کوہٹانے کا فیصلہ کالعدم

لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرالیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کاسنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی۔

جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس احمد ندیم ارشد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔