آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون پر شکر گزار، پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر کئی معاہدے زیرغور ہیں: وزیر خزانہ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر جی ٹو جی کئی معاہدے زیر غور ہیں، معاہدوں کا اعلان سال کے آخر تک متوقع ہے ،پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خرانہ نے کہا سعودی عرب کی ویژن 2030 سے سیکھنے کےلئے پاکستان پر عزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے، سعودی عرب ویژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے، سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے،وزیر خزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی سرمایہ کاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاو¿ن سٹریم پٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پر جی ٹو جی کئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،سینٹر اورنگزیب نے مزید کہا سعودی عرب کی حمایت اور آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون پر شکر گزار ہیں، العلا کانفرنس ابھرتی معیشتوں کے درمیان تعاون اور اقتصادی استحکام کےلئے اہم فورم ہے۔
















