لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت ، نادیہ جمشید، سعید نامدار، اسلم گھمن، میاں ارشد ، رانا الیاس ، ملک سجاد ، مرزا طارق ، طاہر اسلام ، رانا خالد ، عباس ، مرزا اختر بیگ ، مصطفیٰ وٹو ، طارق شریف زیدی ودیگر نے کہا ہے کہ پنجاب کے اساتذہ و ملازمین ملازمین متحد اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اساتذہ و ملازمین اپنے معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے جاگ اٹھے ہیں۔ پنشن و گریجویٹی ، لیو انکیشمنٹ ، رول 17-اے کی مکمل بحالی تک پرامن جدوجہد جاری رہے گی کسی صورت ملازمین کش پالیسیوں اور معاشی استحصال کو قبول نہیں کیا جائیگا۔
رہنماﺅں نے کہا وزیر اعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ملازمین کے معاشی حقوق کو بحال کیا جائے، پنشن وگریجویٹی ،لیو انکیشمنٹ میں کمی ، ظالمانہ پینشن اصلاحات کے نوٹیفکیشنز واپس لئے جائیں، رول 17-اے کو بحال کیا جائے وگرنہ 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد کے سامنے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ و ملازمین آگیگا قائدین رحمان علی باجوہ ، حیدر علی خان ، خالد جاوید سنگھیڑہ ، راجہ طاہر ،چوہدری یاسین وڑائچ ، پروفیسر فائزہ رعنا کی قیادت میں دھرنا دیں گے۔
معاشی استحصال کو قبول نہیں کیا جائے گا: پنجاب ٹیچرز یونین
















