راولپنڈی (مشرق نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بلائے جانے کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات بھی دی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی نہیں پہنچا کراچی میں عالمگیر خان کو پارٹی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کنول شوزب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلا لیا
















