اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط آئینی کمیٹی کو بھجوا دیا، مندرجات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، معاملہ آئینی بنچ نے دیکھنا ہے، آئی ایم ایف وفد پر واضح کردیا عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے۔
آئی ایم ایف کے 6 رکنی وفد کی جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، چیف جسٹس نے وفد کو عدالتی نظام، اصلاحات پر بریفنگ دی، ججز تقرری و آئینی ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا عوام کو حقائق معلوم ہونے چاہئیں آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا، آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، ہمارا کام نہیں آپ کو ساری تفصیلات بتائیں، وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتاتے ہوئے کہا ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹس کرتی ہیں،وفد نے کہا معاہدوں کی پاسداری، پراپرٹی حقوق پر جاننا چاہتے ہیں میں نے جواب دیا اصلاحات کر رہے ہیں، وفد کو بتایا آپ بہترین وقت پر آئے ، عدالتی ریفارمز، نیشنل جوڈیشل پالیسی سے آگاہ کیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاوفد نے پروٹیکشن آف پراپرٹی رائٹس پر تجاویز دیں، میں نے بتایا تجاویز دیں گے، ہائیکورٹس میں جلد سماعت کےلئے بنچز بنائیں گے، وفد سے کہا جو آپ کہہ رہے ہیں وہ دو طرفہ ہونا چاہیے، وفد نے کہا پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا تحفظ چاہتے ہیں، میں نے کہا کہ عدلیہ کےلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس درکار ہوگی۔
چیف جسٹس نے کہا بانی تحریک انصاف عمران خان کا خط مل گیا ، سنجیدہ نوعیت کے نکات شامل ہیں، خط کے ساتھ دیگر مواد بھی منسلک کیا گیا،خط کمیٹی کو بجھوادیا ، کمیٹی طے کریگی معاملہ آرٹیکل 184 شق 3 کے تحت آتا ہے، خط کو آئینی بنچ ہی دیکھے گا۔ حکومت، اپوزیشن دونوں سے عدالتی اصلاحات کےلئے ایجنڈا مانگا ۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کا خط بھی آیا، اٹارنی جنرل کے ذریعے سلام کا جواب بھجواتے ہوئے پیغام دیا خط کا جواب نہیں دوں گا۔ وزیراعظم صاحب کو بذریعہ اٹارنی جنرل کہا اپنی ٹیم کے ساتھ آئیں، قائد حزب اختلاف سے بھی بڑی مشکل سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر کو سپریم کورٹ مدعو کیا ،پاکستان سب کا ملک ہے۔
چیف جسٹس نے کہا خط لکھنے والی ججز کی پرانی چیزیں چل رہی ہیں، ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، خط لکھنے والے ججز کی وجہ سے ایک اہل جج سپریم کورٹ کا حصہ بننے سے رہ گیا، چیف جسٹس کو لکھا جانے والا خط مجھے ملنے سے پہلے میڈیا کو پہنچ جاتا ہے، ججز پینک کر جاتے ہیں، شاید اعتبار نہیں رہا، قصور میرا ہے، خط لکھنے والے ججز کو انتظار کرنا چاہئے تھا، چیزوں کو مکس نہیں بلکہ حل کرنا ہے، سسٹم پر اعتبار کرنا ہوگا، ججز سے کہا سسٹم کو چلنے دیں، ر وکیں نہ ، میں نے کہا مجھے ججز لانے دیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں لانے کا حامی ہوں، میرے بھائی ججز جو کارپوریٹ مقدمات کرتے تھے، کیسز ہی نہیں سن رہے، جب وقت آئیگا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا نام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےلئے زیرغور ہوگا۔
دوسری جانب وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاقانون کی حکمرانی آئی ایم ایف کےساتھ انتظام کا حصہ ہے، وفد کی سپریم کورٹ آمد کوئی دباو ﺅالی بات نہیں، وفد سپریم کورٹ کے ذیلی ادارے لا اینڈ جسٹس کمیشن سے ملا ، آئی ایم ایف و دیگر عالمی ادارے رول آف لا پر نظر رکھتے ہیں، وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں نئے 7ججز کی تقرری کی سمری ایوان صدر کو بھجوادی، منظوری پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















