پشاور (بیورو رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کےلئے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے، فضل الرحمن نے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پٹھان واحد قوم ہے جس میں کافر نہیں، غیرت مند قوم ہے، مشران نے جرگہ بلایا یہ احسان ہے اور ہم جرگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،میں تسلسل سے قبائلی جرگوں میں شریک ہورہا ہوں، ہم نے انضمام کی مخالفت نہیں لیکن ہمارا موقف تھا فاٹا کے عوام کے مشورے کے بغیر انضمام کا فیصلہ نہ کیا جائے،انضمام سے پہلے جرگہ میں فیصلہ ہوا، قبائلی عوام کی رضامندی پر چھوڑا جائے، قبائلی عوام ایف سی آر کا نظام چاہتے ہیں، الگ صوبہ چاہتے یا صوبے میں انضمام چاہتے ہیں، جرگہ نے قبائل کے انضمام کے حوالے سے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا،سربراہ جے یو آئی نے کہا قبائل سے جو وعدہ کیا گیا وہ امن کا تھا، امن ہوگا تو ہر کسی کی عزت و آبرو محفوظ ہوگی، امن ہوگا انسانی حقوق پامال نہیں ہوگا، امن ہوتا تو بے روزگاری نہیں ہوتی، فضل الرحمن نے کہا مقتدر قوتوں کو لفظ پسند نہیں آتا تو مجھے غدار کہا جاتا ہے، ہم آئین ریاست ملک کے وفادار ہیں، آئین کے چند کاغذ کو بوجھ تم لوگوں نے سمجھا ہے، حکمران امریکہ کے وفادار نظر آتے ہیں، امریکہ نے افغانستان میں جنگ کی، ہمارے حکمران مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے امریکہ کے اتحادی بن گے، حکمرانوں نے امریکہ کی تابعداری کی ہے، اپنے بھائی کو دشمن کہتے نہیں تھکتے کہیں امریکہناراض نہ ہوجائے، آئیں اعتماد کی فضا قائم کریں، جرگوں سے اگر مسئلہ حل نہیں ہوتا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کےلئے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہم دینی مدارس کےلئے اسلام آباد مارچ کر سکتی ہے تو قبائل کےلئے بھی مارچ کریں گے۔
پاکستان اورآئین کے وفادار، جبری فیصلے نہیں مانیں گے: فضل الرحمن

















