راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان ،شمالی وزیرستان میں آپریشنز ،7 خوارج جہنم واصل، 5 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا، خوارج رحمت سمیت 3 ہلاک،2زخمی ہوگئے،دوسرے آپریشن میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج انجام کو پہنچے ،3 زخمی ہو گئے،علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کےلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہاپوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پر عزم ہیں،فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،بہادری پر قوم کو فخر ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان ،شمالی وزیرستان میں آپریشنز ،7 خوارج جہنم واصل، 5 زخمی

















