لاہور:(کورٹ رپورٹر)12فروری کو لاہور میں عورت مارچ کی اجازت، ڈپٹی کمشنر نے اجازت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔
جسٹس انوار نے درخواستوں پر سماعت کی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا8 فروری کو شہر میں کرکٹ میچ اور ہارس کیٹل شو ہو رہا ہے،عدالت نے استفسار کیا عورت مارچ کےلئے درخواست کب موصول ہوئی تھی؟ ،ڈی سی لاہور نے جواب دیا درخواست 29 جنوری کوملی،عدالت نے سوال کیا قانون میں درخواست پر فیصلے کےلئے کوئی مقررہ مدت درج ہے؟ ڈی سی لاہور نے جواب دیا قانون میں کوئی مدت مقرر نہیں۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر معاملہ حل نہ ہوا تو چیف سیکرٹری کو طلب کیاجائےگا،سرکاری وکیل نے خط پیش کرتے ہوئے کہا12 فروری کو عورت مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے، عورت مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی،بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر ڈی سی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔
لاہور میں 12فروری کو عورت مارچ کی اجازت،ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی
















