واشنگٹن (مشرق نیوز) سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا، امریکہ میں23مارچ سے ریفرنڈم کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت خالصتان تحریک کے رہنماﺅں کے قتل کی منصوبہ بندی کررہا ہے، مودی حکومت امریکہ اور کینیڈا میں سکھ رہنماﺅں کو قتل کرنا چاہتی ہے، کینیڈا میں اس سے پہلے ہردیپ سنگھ نجار کو قتل کیا گیا۔گروپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ مجھے امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ٹرمپ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ بھارتی حکام سے فوری رابطہ کریں۔
سکھوں کا بھارت سے پھر علیحدگی کا مطالبہ، 23 مارچ کو امریکہ میں ریفرنڈم کا اعلان
















