پنجاب میں نرسنگ ایجوکیشن کو بھی بہتر کر رہے ہیں:سلمان رفیق

لاہور: ( ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں کینسر کون 17 نرسنگ سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سمپوزیم کے دوران کینسر کا شکار مریضوں کی خدمت کرنےوالی نرسوں کی کپیسٹی بلڈنگ پر مختلف مقررین نے روشنی ڈالی۔

خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا تاریخ میں پہلی بار لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے، آگاہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد انتہائی اہم ہے،نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،کینسر کا شکار مریضوں کے علاج و معالجہ میں نرسنگ شعبہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب کی عوام کیلئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام شروع کئے گئے ہیں،لاہور اور سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں، حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 3000 نرسوں کی بھرتیاں کی ہیں، پنجاب میں نرسنگ ایجوکیشن کو بھی بہتر کر رہے ہیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے تین شہروں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینککے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔