اسلام آباد (بیورورپورٹ)شعبان کاچاند نظر آگیا،شب برات 13 فروری کو ہوگی۔
مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی،ملک بھرسے شہادتیں جمع کی گئیں۔
اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں ،جمعہ کویکم شعبان ،شب برات 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔
شعبان کاچاند نظر آگیا،شب برات 13 فروری کو ہوگی

















