اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے کے الزامات پر 2 ملزموں کو سزائے موت سنا دی۔
سزائے موت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنائی، ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ ،دفعہ 295 بی میں عمر قید،دفعہ 298 اے میں 3سال قید ،ایک لاکھ جرمانہ ،پیکا کی سیکشن 11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
توہین آمیز مواد پھیلانے پر 2 ملزموں کو سزائے موت
















