خضدار،کوہاٹ :(مشرق نیوز)خضدار سے راولپنڈی جانےوالی بس پر بم حملہ،مسافر جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنرخضدار کے مطابق دہشتگردوں نے بس کو کھوڑی کے مقام پر نشانہ بنایا، ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا،جاں بحق مسافر کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر خضدار منتقل کردیا گیا،زخمی کنڈیکٹر کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی۔
خضدار،راولپنڈی جانےوالی بس پر بم حملہ،مسافر شہید ،متعدد زخمی
















