صدر ٹرمپ کا خطاب حوصلہ افزا، پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی:محسن نقوی

واشنگٹن:(خواجہ فاروق) وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ،باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ ،علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصا افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کےلئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکانگریس مین جو ولسن ،روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

وزیرد اخلہ نے کہاامریکہ پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارنٹر ،تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقینا عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کےلئے امن کی امید ہیں،ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔