مختلف ممالک میں نئے سفرا کی تعیناتی ،وزیراعظم نے منظور ی دےدی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مختلف ممالک میں نئے سفرا کی تعیناتی ،وزیراعظم شہبازشریف نے منظور ی دےدی۔
ذرائع پی ایم سیکرٹریٹ کے مطابق عاصمہ ربانی فلپائن ، رحیم حیات قریشی برسلز ،عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا،زاہد حفیظ چودھری انڈونیشیا ، معظم شاہ ساوتھ کوریا، ملک فاروق ساوتھ افریقہ، شہباز کھوکھر بیروت، عادل گیلانی مراکش ، طارق کریم ،اقصیٰ نواز افریقی ممالک ،امتیاز گوندل مانچسٹر، شہریار اکبر چیک ری پبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔
حیدر شاہ نیدرلینڈ ، عامر شوکت مصر ، مرغوب سلیم بٹ کو سوئٹزرلینڈ میں نیا سفیر تعینات کردیا گیا،، زمان مہدی شکاگو، واجد ہاشمی ملبورن ،تنویر بھٹی شینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہوں گے

















