30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سکیورٹی کلیئرنس لازم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سکیورٹی کلیئرنس لازم،حکومت نے نجی سکیم کے ذریعے حج کرنیوالوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کردی۔

پالیسی کے مطابق مہنگا پرائیویٹ حج پیکیج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، ایف بی آر مہنگا پیکیج کے خواہشمندوں کے نام سکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے گا، ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں ،ٹیکس کی چھان بین کرے گا۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل و دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی 30 لاکھ سے زائد پیکیج والے عازمین کو اجازت ملے گی،30 لاکھ سے زائد کا حج پیکیج دینے والی کمپنیاں بھی مکمل تفصیلات دیں گی، کمپنیوں کے مہنگے حج اخراجات اور پیکیج کی منظوری وزارت مذہبی امور دے گی،نئی پالیسی کیلئے وزارت مذہبی امور کے افسر حکیم خٹک کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔